بھارت کے معروف مسلمان اداکار انتقال کرگئے
متوفی اداکار شیجو خالد فلم سیٹ کے واش روم میں مردہ حالت میں پڑے تھے، پولیس
ISLAMABAD:
بھارت میں مقامی فلم انڈسٹری کے نامور مسلمان اداکار شیجو خالد 70 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شیجو خالد نے ملیالم زبان میں ریلیز ہونے والی کامیڈی سیریز ''ملیالم'' سے شہرت پائی اور کئی مقامی فلموں و ڈراموں میں کام کیا، وہ بھارتی ریاست کیرالا میں انتقال کرگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیجو خالد فلم سیٹ کے واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے بعد ازاں انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹ پر موجود عملے نے متوفی اداکار کو اسپتال پہنچایا تھا لیکن ان کی موت ہوچکی تھی، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، شیجو کی موت کی وجہ جاننے کے لیے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔