بھارت میں گٹر سے 7 نومولود ’بچیوں‘ کی لاشیں بر آمد

نومولود بچوں کی جنسی شناخت ظاہر ہونے پر اسقاط حمل کی صورت میں ضائع کیاگیا،حکام

فوٹو:فائل

بھارتی ریاست کرناٹک میں گٹر میں تیرتے ڈبوں سے 7 نومولود 'بچیوں' کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق موڈلگی بس اسٹینڈ کے قریب شہریوں نے گٹر میں تیرتے مشکوک ڈبوں کی اطلاع پولیس کو دی، اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر جب ڈبوں کو کھول کر دیکھا تو اُن میں 7 نومولود بچے مردہ حالت میں تھے۔

پولیس کےمطابق واقعہ کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرتے ہوئے نومولود لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائےگا اور شناخت کے بعد والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہیش کونی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بظاہر اسقاط حمل قرار دیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ والدین نے نومولود بچوں کی جنسی شناخت ظاہر ہونے کی صورت میں حمل ضائع کیا اور لاشیں ڈبوں میں کر کے گٹر میں پھینکی۔

تفتیشی ماہرین نے معاملے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ڈبوں اور اسپتال سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی کوشش بھی شروع کردی ہے،افسران کا ماننا ہے کہ کارروائی کسی ایک ہی اسپتال یا کلینک میں کی گئی ہے۔

 
Load Next Story