
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔