سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے کا نوٹ جعلی قرار
ملک کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری کرنسی نوٹ کا منظور شدہ ڈیزائن سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، اسٹیٹ بینک
June 24, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دے دیا۔
وفاقی حکومت نے ملک کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے منظور شدہ ڈیزائن سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا کے زریعے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن سامنے لایا گیا تاہم اسٹیٹ بینک نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔