عمران خان نے وزارت اعظمٰی سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کردیا رمیز راجا
عمران خان کی جانب سے بلاک کرنے کے سوال پرچئیرمین پی سی بی مسکرا دئیے
RAWALPINDI:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزارت اعظمٰی جانے کے بعد رابطہ ختم کردیا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پریس کانفرنس میں صحافی کے عمران خان سے متعلق سوال پرانکشاف کیا کہ عمران خان نے ان سے رابطہ ختم کردیا۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں بلکہ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کردیا ہے۔ جیسے ہی وہ گئے میرا رابطہ آف ہوگیا۔انہوں نے کردیا۔جب رمیز راجا سے پوچھا گیا کہ کیا بلاک کردیا تو چئیرمین پی سی بی نے اثبات میں سرہلایا اورمسکرا دئیے۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں اپنے پروجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کا وقت مانگا ہے ۔
رمیز راجا عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے اورانہیں عمران خان نے ہی پی سی بی کا چئیرمین مقررکیا تھا تاہم رمیز راجا شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی بطورچئیرمین پی سی بی فرائض انجام دے رہے ہیں۔