آئی ٹی انڈسٹری پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا بہتر ہے امین الحق

تمام تجاویز پر جلد فیصلے کیے جائیں جو محکمہ خزانہ کو ارسال کی ہیں، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن


Numainda Express June 25, 2022
تمام تجاویز پر جلد فیصلے کیے جائیں جو محکمہ خزانہ کو ارسال کی ہیں، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن۔ فوٹو:فائل

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرط ختم کرنا بہترہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امین الحق نے کہا کہ شعبہ آئی ٹی فعال بنانے اور زرمبادلہ کے زیادہ حصول کے لیے ضروری ہے کہ ان تمام تجاویز پر جلد فیصلے کیے جائیں جو محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر شرائط ختم کرنا بہترہے، سرمایہ کاری کرنے والوں پر کیپیٹل گین ٹیکس کا خاتمہ فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن یہ اقدامات ناکافی ہیں، ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ابہام نہ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں