پانچ گنا زیادہ رقم دینے والا اے ٹی ایم

لوگوں نے اے ٹی ایم سے دو گھنٹوں میں پانچ لاکھ روپے نکال لئے

تیکنیکی خرابی کے باعث اے ٹی ایم نے پانچ گنا رقم دی،بینک انتظامیہ:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
اے ٹی ایم میں کارڈ پھنس جانا یا پیسے نہ نکلنا معمول کی بات ہے لیکن مطلوبہ رقم سے پانچ گنا زیادہ پیسے دینا والا اے ٹی ایم شاید ہی کسی نے سنا ہو۔

بھارت کے شہرناگپورکے ایک اے ٹی ایم سے پانچ گنا رقم نکلنا شروع ہوگئی۔ پانچ سو روپے نکالنے والے کو 2500 روپے ملے تو وہ خوشی سے نہال ہوگیا۔ پانچ گنا رقم نکلنے کا سن کراے ٹی ایم کے باہررش لگ گیا اور لوگوں نے دو تین گھنٹوں میں تقریبا پانچ لاکھ روپے نکال لئے۔


ایک شہری کے اطلاع دینے پرپولیس نے آ کر اے ٹی ایم کوسیل کردیا۔ بینک نے رابطہ کرنے پرکہا کہ تیکنیکی خرابی کے باعث دگنی رقم نکلی تاہم سیکورٹی وجوہات کے باعث تیکنیکی خرابی کی تفصیل نہیں بتائی۔

بینک کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ رقم لے کر گئے ہیں ان کے بینک اکاؤنٹس کا پتا لگانے اورزائد رقم واپس لینے کی کوشش کی جائے گی۔
Load Next Story