وقار یونس کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہوا احمد شہزاد

پی سی بی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے بعد مجھے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا، اوپنر

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) پی سی بی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے بعد مجھے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا، اوپنر

BEIJING:
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا ذمہ دار سابق ہیڈکوچ وقار یونس کو قرار دیدیا۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ سابق ہیڈکوچ وقار یونس کی جانب سے بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کروائی گئی تھی کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ میں پیش کی گئی رپورٹ کو خود نہیں دیکھا لیکن ایک نمائندے نے بتایا تھا کہ عمر اکمل اور مجھے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، شہزاد نے کہا کہ وقار یونس کی وجہ سے ان کا کیرئیر تباہ ہوا۔


اوپنر احمد شہزاد نے سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے سپورٹ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور میں نے ساتھ ڈیبیو کیا لیکن دھونی کی رہنمائی میں کوہلی بہتری کی جانب گامزن ہوئے تاہم میرا کیرئیر زوال پذیر ہوا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ آپ کی کامیابی کو برداشت نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل کی سابق ہیڈکوچز پر کڑی تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سینئر کھلاڑی اور سابق کرکٹرز کسی کو کامیاب ہوتے دیکھنا ہضم نہیں کر سکتے، جو پاکستان کرکٹ کیلئے بدقسمتی ہے۔

اس سے قبل مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے سابق ہیڈکوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کا الزام عائد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس ایک لیجنڈری فاسٹ باؤلر تھے لیکن میں انہیں بطور ہیڈکوچ نہیں سمجھ سکا۔
Load Next Story