سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں انتخاب کی تیاریاں مکمل


ویب ڈیسک June 25, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں انتخاب کی تیاریاں مکمل

SINGAPORE: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے الیکشن کل سے شروع ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور اسٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔

پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 14 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا ہے جبکہ ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم کی جارہی ہے تاہم پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

الیکشن کمیشن حکام نے کراچی اور اسلام آباد میں افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی مانیٹرنگ سیل ووٹوں کی گنتی اور رزلٹ کے اعلان کرنے کے عمل تک قائم رہےگا جبکہ پولنگ کے حوالے کسی بھی کی شکایت کی صورت میں مانیٹرننگ سیل سے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکے گا۔

02199203369، 02199203373

پہلے مرحلے میں ہونے والے 14 اضلاع درج ذیل ہیں

گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں