ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کریں گے

آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو سمجھنے کیلیے کرکٹرز کو ماحول فراہم کریں گے، رمیز راجا


ویب ڈیسک June 25, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو سمجھنے کیلیے کرکٹرز کو ماحول فراہم کریں گے، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلکڈکپ کیلئے ایک بار پھر سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی تھی، کوشش ہوگی کہ میتھیو ہیڈن کو ٹیم سے منسلک کریں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کو سمجھنے کیلیے کرکٹرز کو ماحول فراہم کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جولائی میں آسٹریلیا سے پچز کیلئے مٹی پہنچ جائے گی، جسے 107 گراؤنڈز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ کلب کرکٹ کی بہتری کے لئے پچز میں مصنوعی گھاس دبئی سے لگوائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |