ایران کھیلوں کے ایونٹ میں اسکارف نہ پہننے پر نوعمر لڑکیاں گرفتار
پولیس نے منتظمین کو بھی حراست میں لے لیا
ایران پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی شہر شیراز میں اسکیٹ بورڈنگ کے ایک ایونٹ میں سر پر اسکارف نہ پہننے پر منتظمین سمیت کئی نوعمر لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے کھیلوں کے ایونٹ کے دوران حجاب اتارنے پر نوعمر لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔ نوعمر کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ان کھلاڑیوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا جس پر ایران کے شہر شیراز کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایونٹ کے منتظمین سمیت نوعمر کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس چیف فراج شجاعی کا کہنا تھا کہ متعدد لڑکیوں نے کھیلوں کے ایونٹ کے اختتام پر مذہبی تعلیمات اور قانونی اصولوں کا خیال کیے بغیر اپنے حجاب کو ہٹایا اور منتظمین نے بھی غفلت برتی۔
واضح رہے کہ ایران میں عوامی مقامات پر حجاب پہننا لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔