ن لیگ سے کیے گئے معاہدے پر عمل نہیں ہوا متحدہ کا وزیراعظم سے شکوہ

سندھ میں نئے گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت


Staff Reporter June 25, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سندھ میں نئے گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت

ISLAMABAD: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) نے وزیراعظم شہباز شریف سے ن لیگ سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کراچی کے موقع پر کراچی سے نوابشاہ روانگی سے پہلے ایم کیو ایم کے وفد نے فیصل بیس پر کنونینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وفد نے سندھ میں نئے گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور کراچی شہر کے ترقیاتی منصوبوں سمیت مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے کہا کہ وہ ملک کو درپیش موجودہ معاشی چلییجز پر کام کررہے ہیں، شہر قائد کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا وہ تمام امور پر توجع دے رہے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید جمیل، وسیم اختر شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں