رئیل اسٹیٹ سیکٹر کار ڈیلرز ریسٹورنٹس اور سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان

ہم مرحلہ وار لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

(فوٹو فائل)

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رئیل اسٹیٹ کے بروکرز، بلڈرز، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹس میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم مرحلہ وار لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، میں جیولرز کو نیٹ میں لایا ہوں اور یقین رکھیں کہ میں اگلے چند ماہ میں ان تمام پیشہ ور افراد کو نیٹ میں لے آؤں گا۔


مزید پڑھیے: تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم، سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدنی پر ٹیکس عائد

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چھوٹے دکان داروں، جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے میں نے ایسوسی ایشنز سے بات کی ہے اور یہ فیصلہ ان کی مشاورت سے کیا ہے، اب میں ریئل اسٹیٹ کے بیوپاریوں، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈیولپرز، کار ڈیلرز، ریستورانوں اور سیلونز وغیرہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کروں گا لیکن اس میں سے کچھ بھی زبردستی نہیں ہو گا، بلکہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

Load Next Story