میرا سسرالیوں کے ساتھ رہنے کے بجائے امریکا میں روپوش

میرا کو چند روز قبل ہیوسٹن ہوٹل میں امریکی دوست کے ساتھ ممنوعہ مشروب پیتے دیکھا گیا

میرا 14فروری کو اپنے شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے کے لیے امریکا پہنچی تھیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا امریکا میں سسرالیوں کے ساتھ رہنے کی بجائے روپوش ہو گئیں۔


وہ 14فروری کو اپنے شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے کے لیے امریکا پہنچی تھیں لیکن کیپٹن نوید کے والدین نے غیراخلاقی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بیٹے کو میرا سے ملنے سے روک دیا تھا، جس پر کیپٹن نوید نے اپنی بیوی سے ملنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ قریبی ذرائع کے مطابق کیپٹن نوید، اداکارہ میرا کے امریکا پہنچنے کے بعد 15روز تک اپنے گھر میں ہی رہے اور ان دنوں وہ جاپان میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے موجود ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ میرا کو چند روز قبل آخری بار ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل کی لابی میں اپنی امریکی دوست کے ہمراہ ممنوعہ مشروب پیتے دیکھا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں جب امریکا میں اداکارہ میرا کے سسرالیوں سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس صورتحال کی تصدیق کی ہے۔
Load Next Story