وزیر اعظم کی یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر شیڈ اور واٹرکولر لگانے کی ہدایت

لائنوں میں کھڑے لوگوں کی سہولت کے لیے شیڈ اور واٹر کولر لگانے کا فیصلہ کیا، سلمان صوفی


ویب ڈیسک June 25, 2022
فوٹو:فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوامی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر فوری طور پر شیڈ اور واٹر کولر لگانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کےمطابق یہ قدم یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر لائنوں میں کھڑے لوگوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹورز کے باہر شیڈ اور واٹر کولرلگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خاص طور پر شدید گرمی میں شیڈ اور پانی کی دستیابی سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |