ہمارے ڈراموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمائرہ خان
نصیرالدین شاہ نے عصمت چغتائی کے افسانوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کر کے حیران کیا
اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ کراچی ڈرامے کا مرکزبن گیا ہے، اب یہاں اچھے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں۔
جنھیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسندکیاجارہاہے، ہمارے ڈراموں کی تعریف پاکستان میں توسننے کو ملتی ہے مگرباہرسے جورسپانس ملتاہے اسکاجواب نہیں ہے، امید ہے مستقبل میں بھی اسی طرح سے کام جاری رہیگا۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہنا تھا کہ تھیٹر کو شوق سے دیکھتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کچھ نیا سیکھ سکوں۔
کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں ہونیوالے تھیٹرفیسٹیول کودیکھ کراس بات کا اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے فنکار آج بھی تھیٹر پر کام کرنا چاہتے ہیں، بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ نے عصمت چغتائی کے افسانوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کر کے حیران کیا، نصیرالدین شاہ بہت بڑے فنکار ہیں، ان کی اہلیہ اور صاحبزادی کا کام دیکھ کر اندازہ ہوا واقعی یہ ایک فنکارگھرانہ ہے جو اپنے کام سے جادوگری دکھا رہا ہے۔