پشاورایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے آئس نشے کے 98 کیپسول برآمد
دوسری کارروائی میں ٹرک سے 88 کلو 800 گرام چرس اور 43 کلو 200 گرام افیون ملی ہے، حکام
WASHINGTON:
انسداد منشیات حکام نے پشاور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے آئس نشے کے 98 کیپسول اور جی ٹی روڈ میں ٹرک کے اندر چھپائی گئی 132 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور کی مشترکہ کارروائی کی،جس کے دوران جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرک سے 132 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
حکام کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 88 کلو 800 گرام چرس اور 43 کلو 200 گرام افیون شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات ٹرک کے اوپر کیبن میں چھپائی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دورانِ کارروائی نادر خان اور محمد نواز نامی دو ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری دوسری کارروائی میں پشاور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ ملزم جنت گل پرواز نمبر جی ایف 787 کے ذریعے بحرین کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔