جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا شیخ رشید
منحرف اراکین اور لوٹوں کو شکست ہوئی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ جولائی میں حکومت ختم ہوجائے گی، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کے اعلان کے بعد اپنا ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے ڈاکو راج کی جانب سے نیب ترامیم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ پریڈ گراونڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا 2 جولائی کو ملک بھر کے بڑے شہروں میں جلسوں کا اعلان
شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ جولائی کا مہینہ بہت اہم ہے، لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر منحرف اور لوٹے ارکان کو شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد اپنی سیاسی پیش گوئیوں اور بیانات کے حوالے سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں، اس سے پہلے بھی وہ متعدد بار کئی پیش گوئیاں کرچکے ہیں، جن میں سے متعدد غلط ثابت ہوئیں۔