فلم کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہےصنم چوہدری
شان جیسے ڈائریکٹر واداکار کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ ہو گا، ایکسپریس سے گفتگو
اداکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ فلم کرنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے، اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔ وہ گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جس طرح کا فلمی ماحول اور فلمیں بن رہی تھیں، اس کیوجہ سے فلموں میں آنے کے لیے تیار نہیں تھی مگر پچھلے سال پاکستانی فلموں کو باکس آفس پر ملنے والی پذیرائی نے مجھ سمیت دوسرے لوگوں کی سوچ کو بدل کر رکھ دیا، اسی لیے آج ٹی وی کے تقریبا سبھی فنکار فلم کرنا چاہ رہے ہیں، مجھے بھی جب فلم کی آفر ہوئی تو کردار اور ٹیم کو دیکھتے ہوئے میں نے حامی بھر لی۔صنم چوہدری نے کہا کہ شان جیسے ڈائریکٹرواداکار کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ ہو گا اور میں بے چینی سے شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں صنم چوہدری نے کہا کہ زیب چوہدری ہی میری استاد ہیں جو مجھے ایک کامیاب ماڈل واداکارہ بنانے میں رہنمائی کر رہی ہیں۔