جیکب آباد دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 زخمی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور


Staff Reporter June 25, 2022
—فائل فوٹو

جیکب آباد میں نامعلوم حملہ آوروں کے دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے 4 شدید زخمیوں کو لاڑکانہ میں طبی مراکز منتقل کر دیا۔ وقوعہ پر موجود مقامی لوگوں نے ایک مشتبہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر قصبے کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایک شہری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت غلام مصطفی جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 24 مئی کوسندھ حکومت نے صوبے خصوصاً کراچی میں "دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات" کے پیش نظر صوبے بھر میں کم از کم 20 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں