سیاسی رہنما اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں علی ظفر کا مشورہ

مثال کے ساتھ قیادت کریں، گلوکار کا سیاسی رہنماؤں کو مشورہ


ویب ڈیسک June 25, 2022
فوٹو: فائل

BEIJING: معروف گلوکار علی ظفر نے سیاسی رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علی ظفر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کا عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں۔

گلوکار نے سیاسی رہنماؤں کو کہا کہ مثال کے ساتھ قیادت کریں۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ بس میرا ایک خیال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں