
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ٹور پر جانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کردی ہے جبکہ انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل لیسٹر شائر کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لینا تھا تاہم وارم اب میچ کی پہلی اننگز میں روہت نے 25 رنز بنائے تھے لیکن دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
قبل ازیں ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل کی تھی تاہم ٹیم میں کوویڈ پھیلنے کے باعث میچز کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ جس بعد دونوں بورڈز بقیہ ٹیسٹ میچ کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی ٹیم اس دورے کے دوران ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ٹی20 اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
UPDATE - #TeamIndia Captain Mr Rohit Sharma has tested positive for COVID-19 following a Rapid Antigen Test (RAT) conducted on Saturday. He is currently in isolation at the team hotel and is under the care of the BCCI Medical Team.
- BCCI (@BCCI) June 25, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔