ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 281 فیصد تک پہنچ گئی
کورونا کے باعث دو افراد انتقال کر گئے
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.81 فی صد تک پہنچ گئی جبکہ کورونا کے باعث دو افراد انتقال کر گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 406 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 94 پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 14 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے۔
سندھ میں کورونا مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.64 فی صد پہنچ گئی۔
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.71 فی صد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.51 فی صد تک پہنچ گئی۔
مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.77 فی صد، اسلام آباد میں 3.45 فی صد، لاہور میں 2.82 فی صد، پشاور میں 3 فی صد، راولپنڈی میں 1.64 فی صد جبکہ گجرات میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.82 فی صد ریکارڈ کی گئی۔