فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے شیخ رشید
جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے کیونکہ سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز 10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتا ہے جب کہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہے اور نہ ہی فیٹف نے گرے لسٹ سے نکالا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، 20ضمیر فروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر مہر لگائی ہے۔ قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدریوں کو لڑوا دیا اور ایم کیو ایم کو لائن میں لگا دیا، ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔