ارتھ ایف ایم پوری دنیا سے قدرتی آوازیں سنانے والی ویب سائٹ

افریقہ سے انڈونیشیا تک کے جنگلات، پارک اور دیگر مقامات پر آبشاروں، پرندوں اور جانوروں کی آوازیں سنانے والی ویب سائٹ


ویب ڈیسک June 28, 2022
ارتھ ایف ایم ویب سائٹ پر آپ دنیا بھر کے قدرتی مقامات کی آواز سن سکتے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ارتھ ایف ایم ویب سائٹ

کراچی: اگر آپ بارش کی آواز، چڑیوں کی چہچہاہٹ، کوئل کی سریلی کُوک اور تیز ہواؤں کی آواز سننے کے شوقین ہیں تو یہ مسحورکن ویب سائٹ آپ کے لیے ہی ہے۔

Earth.fm نامی ویب سائٹ پر ایمیزون سے لے کر یلو اسٹون پارک، امریکا اور مصری جنگلات کے ساتھ ساتھ گھانا میں جنگلی جانوروں کی آوازیں پوڈکاسٹ کی صورت میں رکھی گئی ہیں۔ ایک انٹرایکٹو نقشے کی مدد سے آپ دنیا بھرکے قدرتی مقامات کی صدائیں بھی سن سکتے ہیں۔



ارتھ ایف ایم نے اپنی ویب سائٹ کو فطری آوازوں کا اسپاٹیفائی قرار دیا ہے۔ مثلاً ملائیشیا کے پرندوں کی مسحور کن آواز سن کر دل کو فرحت ملتی ہے۔ ہر پوڈکاسٹ پر ریکارڈ شدہ آواز کی تاریخ اورمختصر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ برازیل، نیوزی لینڈ، اسپین، ناروے، برطانیہ، امریکا کے سبزہ جات، نیشنل پارک اور قدرتی مقامات کی شاندار فطری آوازیں اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

اس طرح چند لمحوں میں آپ پوری دنیا سے جانوروں اور پرندوں کی آوازیں سن سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان کے سننے سے ذہنی تناؤ میں کمی ہوتی ہے۔ لیکن ویب سائٹ پر فطرت کو بچانے اور قدرتی حیات کے تحفظ کے بہت سے مضامین اور لنکس بھی موجود ہیں۔ پھر کچھ غیرسرکاری تنظیموں کا احوال بھی موجود ہیں جو کہیں جانداروں کو بچارہی ہیں تو کہیں شجرکاری میں مصورف ہیں۔

ہر تیسرے دن یہاں نئی فطری آوازیں جمع ہوتی رہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں