24 یونین کونسل میں آج پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے

انسدادی مہم کے دوران صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

انسدادی مہم کے دوران صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں آج انسداد پولیو مہم شروع ہوگی ،محکمہ داخلہ سندھ نے انسداد پولیو رضا کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے ان 24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی ہے، یہ پابندی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک لگائی گئی ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شرقی کی یونین کونسل نمبر 4 گجرو گڈاپ ٹائون، یوسی 10 پہلوان گوٹھ گلشن ٹائون،یوسی 11 میٹروول گلشن ٹائون، یوسی 12 گلزار ہجری گلشن ٹائون ، یوسی 13، صفورا گلشن ٹائون، یوسی 5 سنگول گڈاپ ٹائون، ضلع غربی کی یوسی 8 منگھوپیر گڈاپ ٹائون، یوسی ون گلشن غازی بلدیہ ٹائون، یوسی 2 اتحاد ٹائون، بلدیہ ٹائون، یوسی 3 اسلام نگر بلدیہ ٹائون، یوسی 4 نئی آبادی بلدیہ ٹائون، یوسی ون مومن آباد اورنگی ٹائون، یوسی 13 بلوچ گوٹھ اورنگی ٹائون، یوسی 2، ہریانہ کالونی اورنگی ٹائون، یوسی 7 بنارس کالونی سائٹ ٹائون، یوسی 8 قصبہ کالونی سائٹ ٹائون، یوسی 9 اسلامیہ کالونی سائٹ ٹائون، ضلع ملیر کی یونین کونسل 2 رہاری بن قاسم ٹائون، یوسی 3 کیٹل ٹائون بن قاسم ٹائون، یوسی 4 قائدآباد بن قاسم ٹائون، یوسی ون مظفر آباد لانڈھی ٹائون، یوسی 2 مسلم آباد لانڈھی ٹائون، ضلع جنوبی کی یونین کونسل 9 سول لائن صدر ٹائون اور ضلع وسطی کی یونین کونسل 8 شفیق مل گلبرگ ٹائون شامل ہے،محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر پابندی سیکیورٹی خدشات اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے اوریونین کونسل میں آنے والے تھانہ انچارجز کو ہدایت کی گئی ،پاپندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
Load Next Story