ابرار الحق نے ’نچ پنجابن‘ گانا چرانے پر برطانوی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا
برطانیہ میں میرے وکلا نے کمپنی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، ہمارے گانے چرانا بند کریں، ابرار الحق
LONDON:
پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنا معروف گانا 'نچ پنجابن' چرانے پر برطانوی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ابرار الحق نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ 'برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بنا اجازت استعمال کے حوالے سے مووی باکس (کمپنی) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار ورون دھون کا ابرار الحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
ابرار الحق نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مداحوں اور سب کو کیس کے حوالے سے گاہے گاہے آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ 'ہمارے گانے چرانا بند کرو' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم 'جگ جگ جیو' میں پاکستانی گانے 'نچ پنجابن' کو بغیر اجازت شامل کیا گیا تھا، معاملہ سامنے آنے پر ابرار الحق نے جب معاملہ اٹھایا تو کرن جوہر نے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں: گانا چرانے پر کرن جوہر کیخلاف قانونی چارہ جوئی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ابرار الحق
کریڈٹ ملنے کے بعد بھی ابرار الحق نے قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔