ٹک ٹاکرڈاکٹر کے 40 لاکھ مداح
ماہرِنفسیات ڈاکٹر جولی اسمتھ کے مفید مشوروں کو لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے اور اسے مفید قرار دیا ہے
عموماً ڈاکٹر حضرات سوشل میڈیا پر کم کم آتے ہیں لیکن ایک ٹک ٹاکر ڈاکٹر اب دنیا بھر میں مقبول ہیں اور 40 لاکھ سے زائد افراد ان کے مداحوں میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر جولی اسمتھ پیشے کے لحاظ سے ماہرِنفسیات ہیں اور انہوں نے کووڈ کے دور میں ٹک ٹاک پر ڈپریشن اور ذہنی تناؤ پر مددگار ویڈیو بنانا شروع کیں اور وقت کی تنگی کے باوجود اپنا مقصد واضح کر دیا۔ اس کے بعد سے لوگوں نے ان کی ویڈیو میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔
37 سالہ جولی صرف دوسال میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں۔ وہ لاک ڈاؤن میں اسپین میں محصور تھیں کہ اچانک انہیں ٹک ٹاک پر مددگار ویڈیو بنانے کا خیال آیا اور انہوں نے اس پر کام شروع کر دیا۔ اس کے بعد اپنے علم کی بنیاد پر وہ چھوٹے چھوٹے نفسیاتی ٹوٹکے بیان کرتی رہیں جن میں دماغی مسائل کے حل پیش کیے گئے تھے۔ اب صرف ٹک ٹاک پر ان کے 34 لاکھ فالوور ہیں، انسٹاگرام پر انہیں 8 لاکھ 34 ہزار افراد فالو کرتے ہیں۔ جبکہ یوٹیوب پر سبسکرائبر کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے۔
انہوں نے اب ایک کتاب بھی تحریر کی ہے جو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس کتاب کا عنوان ہے 'مجھے پہلے کسی نے یہ کیوں نہیں بتایا؟' یہ کتاب بھی سب سے زیادہ فروخت ہوئی ہے اور بہت پسند کی گئی ہے۔ اس سال جنوری سے اب تک اس کی ڈیڑھ لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ پھر 36 ممالک میں اس کے تراجم اور ری پرنٹ بھی سامنے آئے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک پرانی ویڈیو کو دوبارہ شیئر کیا ہے جس میں وہ سادے پانی میں تیزی سے گھلتی ہوئی روشنائی کے چند قطرے ملاتی ہیں وہ تھوڑی دیر میں یکساں طور پر پھیل جاتی ہے۔ اس طرح وہ بتاتی ہیں کہ خود کا خیال رکھنے والے چھوٹے اقدامات کے اتنے بڑے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ وہ سادہ مثالوں سے اپنی بات سمجھاتی ہیں اور وہ لوگوں کے دماغوں پراثر کرتی ہیں۔ یوٹیوب کی بجائے وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں کیونکہ یہاں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور وہ اسے پسند بھی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جولی برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف ایکسیٹر سے نفسیات کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اب بھی وہ ٹک ٹاک بنارہی ہیں اور مریضوں کا کلینک میں علاج بھی کرتی ہیں۔