غیرقانونی تارکین کی رجسٹریشن ضروری ہے کمشنر کراچی

ڈپٹی کمشنرز ایلین رجسٹریشن کیمپ لگائیں، تارکین وطن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد


Staff Reporter March 09, 2014
ملک میں تارکین وطن کی تعدادلاکھوں میں ہے، کو سٹ گارڈ نے 245 غیر ملکی گرفتار کیے۔ فوٹو: فائل

غیر قانو نی تارکین وطن سیکیورٹی رسک ہیں جن کی رجسٹریشن کیلیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی کا کردار کلیدی ہے جسکی معاونت کیلیے تمام متعلقہ ادارے بشمول کرا چی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے مو قع پرکیا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ،ڈی آئی جی ایڈمن فرحت علی جونیجو، ڈائر یکٹر جنرل پا کستان میر ی ٹائم سیکیو رٹی ایجنسی، ڈپٹی ڈائر یکٹر نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھا رٹی ،ڈا ئریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ ،ڈائریکٹر ایف آئی اور دیگر اداروں کے افسران موجود تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد 25 ملین کے قریب ہے،افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن بند کردی گئی ہے با قی جو لوگ بغیر رجسٹریشن کے پا کستان میں رہائش پذیر ہیں وہ سب غیر قانونی تارکین وطن ہیں،کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ مختلف کارروائیو ں میں اب تک 245 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے جاچکے ہیں جن میں 238 افغانی شامل ہیں،تمام غیرملکی جوپاکستان میں رہائش پذیر ہیں انکی رجسٹریشن ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں