کولمبیا بُل فائٹنگ مقابلے میں شائقین کا اسٹینڈ گر گیا 4 ہلاک سیکڑوں زخمی
لکڑی سے بنا ہوا 3 منزلہ اسٹینڈ اچانک زمین پر آ گرا، زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل ایسپنل شہر میں ہونے والے بُل فائٹنگ کے مقابلے میں حادثے کے بعد علاقائی گورنر نے میڈیا پر 4 افراد کے فوری ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے مقابلے کہ دوران 3 منزلہ لکڑی سے بنا ہوا اسٹینڈ شائقین سے مکمل بھرا ہوا تھا جو اچانک زمین پر آگرا۔مقامی طبی ذرائع کے مطابق قریبی اسپتالوں میں 300 سے زیادہ افراد کو طبی امداد دی گئی جن میں سے 4 فراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
حکام کے حادثے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔