اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کارپرآئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ


ویب ڈیسک June 27, 2022
عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایت نہیں دے سکتی،اسلام آباد ہائیکورٹ:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار پرآئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی رہنما داؤد غزنوی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی۔ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا۔ قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں