مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش

سابق رکن اسمبلی نے ایف آئی اے میں اپنی ضمانت کا ریکارڈ جمع کرا دیا


ویب ڈیسک June 27, 2022
مونس الٰہی 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ (فوٹو فائل)

سابق رکن اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہو گئے۔

چودھری مونس الٰہی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں اپنی ضمانت کا ریکارڈ جمع کرا دیا۔ اس سے قبل مونس الٰہی ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے سوالات کے جوابات بھی جمع کرا چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور

ایف آئی اے میں ضمانت کا ریکارڈ جمع کرانے کے بعد مونس الٰہی آج منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے اور بعد ازاں ایف آئی اے سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ مونس الٰہی پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور وہ 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں