نیوٹرل کو چاہیے کہ نیوٹرل ہی رہے یاسمین راشد

پی ٹی آئی کی ٹیم کو پیشیاں بھگتنے میں مصروف کردیا تاکہ الیکشن کی تیاری نہ کرسکیں، ڈاکٹر یاسمین راشد


ویب ڈیسک June 27, 2022
ہم پاکستان کے رہنے والے ہیں مقبوضہ کشمیر سے نہیں آئے، یاسمین راشد:فوٹو:فائل

PATNA, INDIA: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نیوٹرل کو چاہیے کہ نیوٹرل ہی رہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سن رہیں کہ یہ نیوٹرل ہیں لیکن ہمیں جوپتا لگ رہا ہے وہ یہ ہے کہ نیوٹرل ، نیوٹرل نہیں ہیں۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ نیوٹرل ، نیوٹرل ہی رہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ خاص طورپر بریگیڈیر راشد کو کہنا چاہتی ہوں لاہورپرہاتھ ہولا رکھیں ہم بھی یہیں کے رہنے والے ہیں مقبوضہ کشمیر سے نہیں آئے۔ انہوں نے ساری ایڈمنسٹریشن کو ساتھ لیا ہوا ہے اورغنڈہ گردی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری ٹیم کو مصروف رکھا ہوا ہےتاکہ یہ پیشیاں بھگتے رہیں اور الیکشن کی تیاری نہ کرسکیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت سترہ جولائی کے الیکشن کو ناکام بنانے کے لئے یہ حربے استعمال کررہی ہے۔ہزاروں ووٹ دوسرے علاقوں میں ٹرانسفرکردئیے گئے۔ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کو شفاف بنایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں