دورہ سری لنکا سے قبل وارم اپ میچ قومی ٹیم کا پہلے دن کا کھیل ختم

اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ اسکواڈ میں اسپنر یاسر شاہ کی واپسی ہوچکی ہے

فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

کراچی:
دورہ سری لنکا سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں وارم اپ میچ کھیلا جارہا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 45 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلا گیا، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے بھی کیمپ جوائن کرلیا، بلے بازوں نے سری لنکن اسپنرز کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی مشقیں کیں، دوسرے دن کا کھیل کل صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے پہلے روز کا وارم اپ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ اسکواڈ میں اسپنر یاسر شاہ کی واپسی ہوچکی ہے، یاسر شاہ نے پہلے دن اسپن بولنگ کی خوب پریکٹس کی، نائب کپتان کیپر محمد رضوان، اظہر علی اور شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کے باعث ٹریننگ کیمپ میں شریک نہیں ہوسکے۔
Load Next Story