پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18جولائی تک  توسیع

ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں:فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔


کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان، فردوس نقوی، جمال صدیقی، بلال غفار، ارسلان تاج، علی عزیز اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
Load Next Story