اکمل برادران کے والد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل

عمر اکمل نے والد کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے

عمر اکمل کی احباب سے دعاؤں کی درخواست۔ فوٹو : ٹویٹر

کراچی:
ٹیسٹ کرکٹرز اکمل برادران کے والد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے بتایا کہ صبح تکلیف محسوس ہونے پر ابو کو اسپتال لے کر آئے، جہاں انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور اب ہوش میں بھی آچکے ہیں۔




انہوں نے کہا کہ تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

عمر اکمل لاہور میں ہی ہیں جبکہ کامران اکمل ایک پروگرام کی شوٹ کے لیے تھائی لینڈ گئے ہوئے ہیں۔ عمر اکمل نے والد کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
Load Next Story