جیالو کمر کس لو آئندہ بھی کامیابی تمہاری منتظر ہے آصف زرداری

بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے، شریک چیرمین پیپلز پارٹی

فوٹو : فائل

کراچی:
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی درحقیقت عوام کی کامیابی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پی پی امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔


آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جیالو! اب بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کمر کس لو، اس بار بھی فتح آپ کی منتظر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مساٸل کو حل کرنے اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 
Load Next Story