کم عمر ترین کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کیلیے گلگت روانہ

شہروز ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو سمیت اب تک دنیا کی سات بلند ترین چوٹیاں اپنے نام کرچکے ہیں


Sports Reporter June 27, 2022
فوٹو : شیروز کاشف/انسٹاگرام

کراچی: کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے کے لیے اسلام آباد سے گلگت روانہ ہوگئے۔

بیس سالہ شہروز کا دنیا کی تمام بلند چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرانا ہدف ہے۔ شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ ہر بار گھر والوں کو خدا حافظ کہہ کر مہم جوئی کے لیے نکلنا بہت کٹھن مرحلہ ہوتا ہے اور اس جنون کی وجہ سے عید سمیت دوسری خوشیوں میں شرکت نہیں کر پاتا، اسپانسرشپ نہ ہونے کے باعث مالی مسائل الگ ہیں۔

شہروز ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو سمیت اب تک دنیا کی سات بلند ترین چوٹیاں اپنے نام کرچکے ہیں۔ دو گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ انہیں دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آٹھ ہزار 126 میٹر بلند نگانا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے، نانگا پربت کو کلر ماونٹین بھی کہا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں