اے پی ایس حملے میں بچ جانے والے احمد نوازآکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے

احمد نواز نے آکسفورڈ یونین کا صدربننے کا اعزاز عزم اورقوت ارادی سے حاصل کیا، شہبازشریف


ویب ڈیسک June 27, 2022
پاکستان کو احمد نواز پرفخر ہے، وزیراعظم:فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: اے پی ایس حملے میں بچ جانے والے احمد نواز آکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ احمد نواز معتبر آکسفورڈ یونین کے صدربن گئے۔ انہوں نے یہ بڑا اعزاز عزم اورقوت ارادی سے حاصل کیا۔



وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ احمد نواز نے نوجوانوں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔پاکستان کو احمد نواز پرفخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔