کان کن نے ہزاروں سال سے برف میں محفوظ جانور دریافت کرلیا

جانچ پڑتال میں اس وولی میمتھ کے پیٹ سے گھاس کی کچھ مقدار بھی دریافت کی گئی


ویب ڈیسک June 27, 2022
برف میں محفوظ لاش اندازے کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے(فائل فوٹو)

کنیڈا میں کان کن نے سونے کی کان سے35 ہزار سال سے برف میں محفوظ وولی میمتھ دریافت کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی کلونٹڈیک نامی سونے کی کان سے ایک نوجوان کان کن نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی دریافت ہاتھیوں کی ایک قدیم ترین نسل وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کرلی ہے۔

قدیم حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ وولی میمتھ (ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل) کے بچے کی یہ برف میں محفوظ لاش اندازے کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے اس بچے کی سونڈ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شمالی امریکا میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے سب سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس وولی میمتھ کی کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔

ایک ماہ کے اس وولی میمتھ کو ماہرین نے برف سے نکالا جبکہ جانچ پڑتال میں اس وولی میمتھ کے پیٹ سے گھاس کی کچھ مقدار بھی دریافت کی گئی ہے جس سے اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

واضح رہے کہ ابھی ماہرین نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس پر کس طرح تحقیقی کام کرنا ہے اور بعد میں اسے محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں