ورلڈ گیمز کے لیے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو امریکی ویزا جاری
احسن دوسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جو ان گیمز کا حصہ بننے جارہے ہیں، 2017ء میں محمد بلال نے ان گیمز میں حصہ لیا تھا
ورلڈ گیمز کے لیے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو امریکی ویزا جاری کردیا گیا، احسن رمضان سات جولائی سے ہونے والی ورلڈ گیمز میں حصہ لیں گے۔
ایکسپریس کے مطابق کوچ واحد قادر اور صدر فیڈریشن جاوید کریم کو بھی امریکی ویزا مل گیا ہے، اسنوکر ایونٹ گیارہ جولائی سے شروع ہوگا۔احسن دوسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جو ان گیمز کا حصہ بننے جارہے ہیں، 2017ء میں محمد بلال نے ان گیمز میں حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کا میلہ امریکی شہر برمنگھم میں سج رہا ہے جس میں سو سے زیادہ ممالک کے چھتیس سو کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمپکس کا حصہ نہیں، اس بار یہ مقابلے سات سے 17 جولائی تک جاری رہیں گے۔