جب کینیڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے اداروں پر تنقید کرتا ہے تو جواب دینا بنتا ہے خواجہ آصف

پارلیمنٹ میں مسئلہ اس لیے اٹھایا کہ وہاں کے رکن نے پارلیمنٹ میں مسئلہ اٹھایا تھا، وفاقی وزیر دفاع

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن کی جانب سے پاکستانی فوج کے آرمی چیف پر تنقید سے متعلق کہا ہے کہ جب کینڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے اداروں پر تنقید کرتا ہے تو جواب دینا بنتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے آرمی چیف نے کینیڈا کا دورہ کیا جس پر کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے نقطہ اٹھایا جس میں پاکستان کی افواج اور آرمی چیف پر تنقید کی گئی۔


خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ہر ملک کی پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن جب کینڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے اداروں پر تنقید کرتا ہے تو جواب دینا بنتا ہے اور ادھر پارلیمنٹ میں مسئلہ اس لیے اٹھایا کہ وہاں کے رکن نے پارلیمنٹ میں مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں انسانی حقوق کا ریکارڈ سامنے لانا چاہتا ہوں، 5 برس میں کینیڈا میں اسلامو فوبیا میں سر فہرست ممالک میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت جو کر رہا ہے نظر نہیں آتا، اسرائیل جو فلسطین میں کرتا ہے وہ نظر نہیں آتا کیونکہ مسلمانوں کا معاملہ آتا ہے عالمی ضمیر سویا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین روس جنگ میں ہم نیوٹرل ہیں، اگر اس کا دسواں حصہ بھی فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر توجہ ہوتی تو صورتحال مخلتف ہوتی، ہمیں افغانستان کی جنگ کا آلہ کار بنایا گیا،ہم نے افغانستان جنگ کی قیمت ادا کی۔
Load Next Story