’’پوتوں کیساتھ کھیلنا چاہتا ہوں‘‘ رشی کپور کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی
معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے مرحوم والد کا پرانا انٹرویو سن کر مداح افسردہ ہوگئے
لاہور:
بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے مرحوم والد رشی کپور کا پرانا انٹرویو سن کر مداح افسردہ ہوگئے جس میں انہوں نے پوتوں کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے ہاں جلد پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے جس کے بعد آنجہانی اداکار رشی کپور کے مداح ان کے اس انٹرویو کا تذکرہ کررہے ہیں جس میں رشی ںے اپنے بیٹے کی شادی اور پھر پوتوں کے ساتھ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رشی کا انتقال 2020 میں ہوا تھا اور انہوں نے 2018 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چاہتا ہوں میرا بیٹا رنبیر جلد شادی کرلے اور اسے اپنی پسند سے جیون ساتھی چننے میں آزادی ہوگی۔
سینئر ولیجنڈری اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ میں بس مرنے سے پہلے اپنے پوتوں کے ساتھ کھیلنا اور وقت گزارنا چاہتا ہوں۔