مجھ سے متعلق رپورٹ منظر عام پر لائی جائے احمد شہزاد کا پی سی بی سے مطالبہ
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دو میچز کے بعد ڈراپ کردیاگیا اس کی وجہ بتائی جائے، ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد
ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزادنے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہےکہ ان سے متعلق رپورٹ منظر عام پر لائی جائے.
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ سابقہ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے ان کے خلاف جمع کرائی گئی رپورٹ نے ان کے کرئیر پر منفی اثر ڈالا۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ عوامی ردعمل کی صورت میں حکام کورپورٹ پر اپنا فیصلہ دینا چاہیئے، غلط بیانی کے ذریعے ان کے چاہنے والوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی اور رپورٹ میں بھی اس کی مکمل طور پر وضاحت دے چکاہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیاکے خلاف سیریز میں انہیں مکمل چانس دییئے بغیر دو میچز کے بعد ڈراپ کردیا گیا اور کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا،دیوار سے کیوں لگایا جارہاہے وجہ بتائی جائے۔
واضح رہے کے قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کی طرف سے 2015-16میں احمد شہزاد کے رویہ کے خلاف جمع کرائی گئی رپورٹ میں انہیں قومی کرکٹ ٹیم سے دور رکھنے کی درخواست کی گئی تھی ۔