اٹک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ 5افراد جاں بحق پولیس

آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتار کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک June 27, 2022
فوٹو فائل

فتح جنگ میں زمین کے تنازعے پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجاب کے شہر اٹک کے علاقے ڈھوک مغلاں فتح جنگ میں فریقین کے مابین 12 کنال اراضی پر ہل چلانے کے تنازے پر پیش آیا،جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اراضی ڈاکٹر امتیاز کے قبضے میں تھی جہاں یوسف کی جانب سے نور محمد اور ساتھی ہل چلا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر امتیاز نے نور محمد کو ہل چلاتا دیکھا تو منع کیا جس پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ کے تبادلے میں بدل گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں امتیاز گروپ کے رزاق اور رزاق کا بیٹا ارسلان اور اشتیاق امتیاز دم توڑ گئے جبکہ یوسف گروپ کے نور محمد اور یوسف کا بیٹا صداقت یوسف جاں بحق ہوئے، پولیس نے مقتولین کی نعشیں ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کردیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

راؤ سردار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں