وطن واپسی اسحاق ڈار کا ذاتی فیصلہ ہے پارٹی سطح کا نہیں شاہد خاقان

یہ اسحاق ڈار کا وطن ہے اور واپسی ان کا حق ہے اس لیے انہیں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سابق وزیراعظم

یہ اسحاق ڈار کا وطن ہے اور واپسی ان کا حق ہے اس لیے انہیں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سابق وزیراعظم (فوٹو : فائل /ایکسپریس)

BEIJING:
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اگر وطن واپس آرہے ہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں، اگر وہ آرہے ہیں تو ان کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے۔


شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا، پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔
Load Next Story