عائشہ گلالئی کی عمران خان پر غداری کا مقدمہ کا چلانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

فوج کے خلاف مہم چلانے پر عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے، سابق رکن قومی اسمبلی


ویب ڈیسک June 27, 2022
—فائل فوٹو

تحریک انصاف کی باغی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا ہے کہ افواج پاکستان کیخلاف تحریک انصاف کے مہم چلانے پر سابق وزیراعظم عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کو لکھے مراسلے میں کہا کہ فوج کے خلاف مہم چلانے پر عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے اور تحریک انصاف پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کی جائے۔

عائشہ گلالئی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جو شرمناک انداز میں افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں فوج اور عوام کے درمیان اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، حال ہی میں صوبائی حکومت کے پی میں 736 ملین روپے کا عوامی پیسہ خرچ کرکے کارکنان بھرتی کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں