کراچی میں قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی

واقعہ گزشتہ روز شہریوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شخص کے جنازے کے بعد پیش آیا،پولیس

فوٹو:فائل

قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور1 شدید زخمی ہوگیا لاشوں اور زخمی کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز شہریوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شخص کے جنازے کے بعد پیش آیا۔ہلاک ہونے شخص کے اہلخانہ کا دعوٰی ہے کہ عوامی تشدد سے جاں بحق ہونے والا شخص بے قصور تھا۔

کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو کاکہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اعلی سطحی کمیٹی بنادی ہے،ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہریوں کی طرف سے مبینہ طور پر ڈاکو قرار دیئے جانے والا شخص عوامی تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو بچالیا تھا۔

 

 
Load Next Story