انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایون مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

مورگن کی قیادت میں انگلینڈ نے ورلڈکپ 2019 اپنے نام کیا جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ پر جوز بٹلر کپتانی سنبھالیں گے


ویب ڈیسک June 27, 2022
فوٹو: فائل

RAWALPINDI: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ایون مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا پورٹ کے مطابق ایون مارگن نے ناصرف کپتانی بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ہی کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے، ممکنہ طور پر وہ کل پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلش کپتان بار بار انجریز کا شکار ہونے اور میچز میں پرفارم نہ ہونے پر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے سبب انہوں نے کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ساتھی کھلاڑی معین علی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورگن کے لیے انگلینڈ ٹیم سب سے پہلے ہے۔



معین کا کہنا تھا کہ کپتان نے ٹیم کے لیے یادگار خدمات انجام دیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایون کی ریٹائرمنٹ پر ان کی جگہ جوز بٹلر کو کپتانی سونپی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں