اب کمپیوٹرکرداروں سے اپنی تحریر پڑھوانا ہوا آسان

سنتھیزیا ویب سائٹ کی ویڈیو میں کئی کردار آپ کی پریزںٹیشن، خبریں اور مضامین پڑھ سکتے ہیں

سنتھیزیا ویب سائٹ پر ڈجیٹل کردار آپ کی لکھی تحریر پڑھ کرویڈیوکی صورت سناسکتےہیں۔ فوٹو: سنتھیزیا ویب سائٹ

مصنوعی ذہانت اور ڈجیٹل ٹیکنالوجی کی تیزرفتار ترقی کی وجہ سے اب پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین سنھتیزیا ویب سائٹ پر جاکر اپنا ٹیکسٹ، پی ڈی ایف، پریزنٹیشن اور دیگر تحریریں کئی طرح کے ڈجیٹل کرداروں سے پڑھواسکتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پرمشتمل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد آپ جو کچھ نیچے لکھیں گے اسے کوئی مرد یا خاتون اوتار پڑھنے لگتی ہے۔ اسے آپ بعد کے استعمال کے لیے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں اور کسی بھی فورم پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

سنتھیزیا استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ آپ پہلے ویڈیو کا عنوان منتخب کیجئے۔ اس کے بعد دائیں جانب مختلف بیک گراؤنڈ کے ساتھ کئی درجن ڈجیٹل کرداروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیجئے۔ اس کے بعد نیچے سفید خانے میں جو بھی ٹیکسٹ پڑھانا ہو وہ ٹائپ کریں یا پیسٹ کیجئے۔




تاہم آپ ڈجیٹل اوتاروں اور کرداروں کےپس مںظر بھی بدل سکتے ہیں۔ جب مصنوعی ذہانت پر مبنی کردار اپنی بات مکمل کرلیتا ہے تو ازخود اس کی ویڈیو ایک جگہ محفوظ ہوتی رہتی ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم آپ پریزینٹیشن میں اپنی کمپنی یا ادارے کا نام ، لوگو اور دیگر تفصیلات بھی شامل کرسکتے ہیں۔

ادارے کے مطابق اب تک ہزاروں چھوٹی بڑی کمپنیاں ان کی سہولیات استعمال کرچکی ہیں جن کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ ڈجیٹل اوتار ٹریننگ ویڈیوز، مارکیٹنگ اور تربیتی ویڈیوز بناسکتے ہیں۔

سنتھیزیا ایک سادہ اور آسان ٹول فراہم کرتی ہے جو صرف پانچ منٹ میں آپ کی ویڈیو بناسکتی ہے۔ تاہم نفرت انگیز، بدزبانی اور سیاسی یا متنازعہ موضوعات پر ویڈیو بنانے میں یہ ویب سائٹ بالکل مددگار نہیں لیکن https://www.synthesia.io/ ایک مرتبہ ضرور آزمائی جاسکتی ہے۔
Load Next Story